• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، تازہ بھارتی جارحیت میں 2 شہید، پانچویں روز بھی مکمل ہڑتال

مظفرآباد/سوپور (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں تحریک المجاہدین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپ میں2مجاہد کمانڈر شہید جبکہ 3فوجی ہلاک ہوگئے اور درجنوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ادھر وادی میں پانچوں روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔ سوپور میں براٹھ کلاب میں کئی گھنٹے تک دو طرفہ فائرنگ جاری رہی۔تحریک المجاہدین کے جانبازوں نے 22راشٹریہ رائفلز،سینٹرل ریزرو پولیس پر مشین گن،دستی بموں،خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔جھڑپ کے دوران ٹاسک فورس اہلکار زخمی ہوئے،بھارتی فورسز کو جب بھاری جانی مالی نقصان پہنچا تو انہوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا۔چاروں اطراف سے حملہ کے دوران طاہر احمد ڈار عرف کمانڈر ابو عبداللہ ولد محمد رمضان ڈار ساکن سعید پورہ سوپور اور اویس احمد بٹ عرف کمانڈر ابوبکر ولد غلام احمد بٹ ساکن گنڈ براتھ سوپور شہید ہوگئے۔

تازہ ترین