• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: دکانوں پر چھاپے، غیر قانونی آلات بر آمد


حیدرآباد میں غیرقانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کے خلاف پیمرا، ایف آئی اے اور کسٹم حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں غیر قانونی آلات قبضے میں لے لئے۔

حیدر آباد میں دکانوں اور مارکیٹوں پر چھاپے سپریم کورٹ کے احکامات اور چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی ہدایت پر مارے گئے ۔

ذرائع کے مطابق ضبط کیے گئے سامان میں 106 رسیور 669 ایل این جیزز اور 10 ڈش انٹیناز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں 200 اسٹار ٹریک سوئچ اور 100 ایکو لنک سوئچ بھی برآمد کیے گئے۔

تازہ ترین