• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نو منتخب باڈی نے فٹ بال کی گورننگ باڈی کو خط لکھ دیا ، نو منتخب باڈی نے فیفا سے درخواست کی ہے کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجا جائے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے جس میں مخدوم سید فیصل صالح حیات کے 15 سالہ دور کا خاتمہ ہوگیا اور اشفاق حسین شاہ نئے صدر منتخب ہوگئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف کی نو منتخب باڈی نے فیفا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل صالح حیات اب پی ایف ایف کے صدر نہیں رہے اشفاق حسین شاہ صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔

خط میں فیفا سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈ کمیشن بھجوائے تاکہ وہ حقائق کا جائزہ لے سکے کیونکہ اب تک فیفا کو یک طرفہ چیزیں بتائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایف ایف کی نو منتخب باڈی پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

تازہ ترین