• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم "پلے موبل "کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرLino DiSalvoکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مارلا نامی ایسے دلچسپ اینیمیٹیڈ کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے لاپتہ بھائی چارلی کی تلاش میں لمبے سفر پر نکل پڑتا ہے اور اس دوران ایس کئی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے تاہم وہ ہمت نہیں ہارتا اور اپنی کوشش جاری رکھتاہے۔

اس ایڈنچر کامیڈی فلم کے دلچسپ ننھے کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکارڈینیئل ریڈ کلف ،جم جیفیگن ،انایا جوائے ،گیبرئل بیٹ مین اورایڈم لیمبرٹ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔

75ملین ڈالر لاگت سے بننے والی اس دلچسپ تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم آئندہ سال 16اگست کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین