• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہونٹوں پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی رکھنے والے مشہور بھارتی اداکار راج کپورکے چاہنے و الے آج ان کی 94ویںسالگرہ منا رہے ہیں۔

پشاور میں پیدا ہونے والے راج کپور کا اصل نام رنبیر راج کپور تھا، وہ 14 دسمبر1924ء کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد پرتھوی راج کپور مشہور اداکار اور فلمساز تھے۔

1935 میں بطور چائلڈ ایکٹر فلم نگری میں قدم رکھنے والے راج کپور نے صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ فلم سازی اورہدایت کاری کے میدان میں بھی خود کو منوایا۔

راج کپور پہلی بار6 سال کی عمر میں اپنے والد کے تھیٹر میں ا سٹیج پرآئے تھے۔1948 میں راج کپور نے ہدایت کار کے طور پر اپنی پہلی فلم ’’آگ‘‘بنائی تھی اور اس میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

تاہم راج کپور ہدایت کار کے طور پر اپنی تیسری فلم ’’آوارہ‘‘کی ریلیز کے بعد صحیح معنوں میں مشہور ہوئے۔راج کپور نے آوارہ، برسات،شری 420 ،چوری چوری اور جاگتے رہوجیسی کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔

ان کی فلم ’’آوارہ ‘‘اور ’’بوٹ پالش ‘‘کینز فلم فیسٹیول میں گولڈن پام ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کی گئیں۔

لیجنڈ اداکار راج کپور کو2 نیشنل فلم ایوارڈ اور 9 فلم فیئر ایوارڈ ملے۔ راج کپور کی فلموں کا تفریحی پہلو ضرورت تھا لیکن ساتھ ہی ان میں سماجی ناانصافی پر تنقیدی نقطہ نظر سے روشنی ڈالی جاتی تھی۔ یوں راج کپور مساوات کی خاطر لڑنے والے فلمساز کی حیثیت سے بھی مشہور ہو گئے تھے۔

1988 میں راج کپور کو فلم سازی سے متعلق ہندوستان کا اعلی ترین اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوراڈ دیا گیا۔راج کپور2 جون1988 کو دہلی میں انتقال کر گئے تھے۔

ہندوستان میں ان کے انتقال کو ایک قومی المیہ قرار دیا گیا تھا۔راج کپور کی بطور ہدایت کار آخری فلم ’’حنا ‘‘تھی جو ان کے انتقال کے بعد ریلیز کی گئی اور یہ فلم بھی ہٹ رہی تھی۔

تازہ ترین