• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے رانا ثنا اللہ کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کیخلاف جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

نیب حکام کےمطابق رانا ثنا اللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے ۔

سابق وزیر قانون پنجاب پر الزام ہے کہ انہوں نے انڈر پاس کے نقشے میں تبدیلی کراکے من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا۔

نیب حکام نے اس سے قبل ن لیگ کےصدر شہبازشریف، رکن قومی اسمبلی سعد رفیق،سابق صوبائی وزیر سلمان رفیق گرفتار کر رکھا ہے جبکہ مریم اورنگزیب، حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین