• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بحران پر وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات

گیس بحران پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

کراچی میں ہونے والی ملاقات وزیراعلیٰ سندھ نے مطالبہ کیا کہ آج ہی گھریلو صارفین اور صنعتی یونٹس کی گیس بندش ختم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی گیس پرجو بجلی پیدا ہوتی ہے فائدہ سندھ کو بھی ملنا چاہئے،اوگرا میں ہر صوبے سے ممبر ہونا چاہیے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 8522 کنیکشنز سوئی سدرن گیس کمپنی کے پاس زیرالتوا ہیں،کیپ ٹو پاور کا مقصد مقامی ضرور یات پورا کرنا ہے، اس لئے گیس فراہم کی جائے۔

ان کا کہناتھاکہ خام تیل پر ایکسائیر ڈیوٹی تیل کے کنووں کے ہیڈ پر لگائی جاتی ہے، یہ ڈیوٹی وفاق وصول کرتا ہے یہ صوبوں کو براہ راست دی جائے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی ،جاننا چاہتے تھے کہ صوبے کیا چاہتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مختلف بورڈز میں صوبوں کی نمائندگی نہیں ہے، او جی ڈی سی ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی سی اور دیگر کمپنیوں میں صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی ۔

تازہ ترین