• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ اراضی لیز کیس، سینیٹر محسن عزیز کی نیب پشاور میں پیشی

مالم جبہ اراضی لیز کیس میں پی ٹی آئی کے سینٹر محسن عزیز نیب پشاور کے دفتر میں پیش ہوئے، جہاں اُنہیں سوالنامہ دے دیا گیا۔

نیب کے مطابق اراضی کو لیز پر دینے کے وقت محسن وزیز خیبرپختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین تھے، پرویز خٹک اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری بھی اپنے بیانات رکارڈ کراچکے ہیں۔

سینیٹر محسن عزیز کا کہنا ہے کہ گواہ کے طور پر بلایا گیا، یہ پراجیکٹ کیسے ہوا؟، اس میں کیا کردار تھا؟، یہ پوچھا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آزادانہ ماحول میں سوال جواب ہوئے، صرف سرمایہ کاروں اور حکومت کو ملانے کا رول ادا کیا۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ سینئر وزیرخیبرپختونخوا عاطف خان ملک سے باہر ہیں، انہوں نے درخواست کی تھی کہ آج پیش نہیں ہوسکتے، عاطف خان کو جلد نئی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا۔

نیب خیبر پختونخوامالم جبہ سوات میں 275 ایکڑ زمین نجی کمپنی کو لیزپردینےکی تحقیقات کررہا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونحوا کو بھی 17 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے ۔

تازہ ترین