• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا انٹرنیشنل فلائٹ کے کرائے میں کمی کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے) نے نئے سال کی آمد پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔

پی آئی اے نے یورپ اور چین کا سفر کرنے والے مسافروں کےلئے کرایوں میں 25 سے 30فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے نے مختلف شہروں کے رعائتی کرایوں کے حوالے سے پیغامات جاری کئے ہیں۔

پی آئی اے کی کرایوں میں کمی یہ اسکیم محدود مدت کےلئے ہے،جو 14 دسمبر سے 28 دسمبر تک جاری رہی گی۔

اس اسکیم سے پاکستان سے پیرس، میلان ،اوسلو، کوپن ہیگن ،بارسلونا،بیجنگ اور کابل جانے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے۔

پی آئی اے کی نئی اسکیم کے تحت پاکستان سے پیرس ،میلان کا یکطرفہ کرایہ 33 ہزار 600 جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزار روپے ہوگا ۔

اوسلو، کوپن ہیگن کا یکطرفہ کرایہ 38 ہزار پانچ سو روپے جبکہ ریٹرن کرایہ 55 ہزار روپے ہوگا۔

اسکیم کے تحت بار سلونا کا یکطرفہ کرایہ 37 ہزار ایک سو جبکہ ریٹرن 52 ہزار روپے ہوگا ۔

ائر لائن حکام کے مطابق رعایتی کرایوں میں ٹیکسز شامل نہیں ہونگے ۔

تازہ ترین