• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراگوئے :گائے نےبائیک سوار خاتون پر حملہ زخمی کردیا

یوں تو آپ نے اکثر افراد کوغصے میں توڑ پھوڑ یا مار دھاڑ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی غصے سے بے قابو ہوجاتے ہیں۔


یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس گائے کو ہی دیکھ لیں جسے جانے کس بات کا غصہ چڑھا کہ ایک خاتون موٹرسائیکل سوار پر حملہ کردیا۔ جی ہاں۔

یہ واقعہ جنوبی امریکی ملک پیراگوئے کے شہر Capiataمیں اُس وقت دیکھے گئے جب سڑک پرگائے کا ریوڑ متر گشت کرتے ہوئے جا رہا تھا کہ ان میں سے ایک گائے کو جانے کس بات کو غصہ چڑھا کہ سڑک ست گزرتی ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے باعث خاتون قلابازی کھاتی ہوا میں اچھلتے ہوئے سڑک پر بری طرح گر پڑی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خواتین اس اچانک حملے میں معمولی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین