• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: جانوروں کا روپ دھارے نوجوان اسپتال کی کھڑکیاں صاف کرنے لگے

ارے یہ کیا ، کیا جانوروں نے بھی محنت مزدوری شروع کر دی ۔ حیران ہونے کی ضرورت نہیں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بچوں کے اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے وہاں کی ونڈو کلیننگ ایجنسی نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی۔


اس ایجنسی نے کئی سو ڈالرفی کاسٹیوم کے عوض جانوروں کے کاسٹیومز حاصل کیے اور بچوں کی دلچسپی کے لیے اُنہیں اسپتال کی کھڑکیاں صاف کرنے پر مامور کردیا۔صبح آنکھ کھلتے ہی جیسے ہی بچوں نے کھڑکیوں پر جانوروں کی جھلک دیکھی وہ دیوانہ وار کھڑکیوں کی جانب بھاگتے نظر آئے اور بعد ازاں ان دلچسپ کرداروں کیساتھ ہنسی خوشی تفریح کرتے دکھائی دیے۔


تازہ ترین