• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 94کاضمنی انتخاب،16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے حلقے 94 کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز 16 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا ئے، جن میں ایم کیو ایم کے سہل احمد ،عامر جمیل، پی ایس پی ،پی پی پی ،اور دیگرجماعتوں کے امیدوار شامل ہیں ، مذکورہ نشست ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے سبب خالی قرار دی گئی تھی،مذکورہ نشست پر کاغذات کی جانچ پڑتال19 دسمبر کو جبکہ کاغذات منظور کئے جانےیا مسترد کئے جانے پر اپیل 22 دسمبر تک جمع کرائی جا سکے گی، اپیلوں پر فیصلے 24دسمبر تک ہونگے، امیدوار 26 دسمبر تک اپنا نام واپس لے سکیں گے، 27دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 24 جنوری کو ہو گی۔

تازہ ترین