• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کا رویہ ناقابل برداشت،شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے ،ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےشہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کی غیر حاضری پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس میں کہاہےکہ نادرا کے خلاف شہریوں کی تذلیل کرنے کی شکایات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور نادرا کے رویے پر عدالت بھی جائزہ لے رہی ہےنادرا ہر پشتون کو افغانی اور اردو بولنے والے کوبھارتی شہری سمجھتا ہے اور ان کی تضحیک کی جاتی ہے یہ رویہ ناقابل برداشت ہے ، شہری قابل خان کی جانب سے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی ، طلبی کے باوجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عمران نے خود پیش ہونے کے بجائےڈپٹی ڈائریکٹر عدنان کو بھیج دیاجس پر بنچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے سخت برہمی کا اظہارکیا اورریمارکس میں کہاکہ نادرا والے شہریوں کی تذلیل کرتے ہیں عدالتی احکامات نہ ماننے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادراکے خلاف ابھی وارنٹ جاری کرتے ہیں،دورکنی بنچ نے حکم دیاکہ آج ہی شہری قابل خان کے شناختی کارڈکو ان بلاک اوررپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

تازہ ترین