• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان 22 سالہ سروت ولد بوٹا رام اور 20 سالہ نفیس موقع پر جاں بحق ہوگئے ،دونوں نوجوان ماڑی پور کے رہائشی تھے ،منگھوپیر کے علاقے ایم پی آر کالونی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ جمیل احمدجاں بحق ہوگیا،موچکو کے علاقے لکی چڑھائی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 28 سالہ محمد یامین جاں بحق ہوگیا ، متوفی بلدیہ کا رہائشی تھا۔
تازہ ترین