• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ منبع العلوم کے مہتمم حافظ نصیب مینگل اور ناظم مولانا سیف اللہ کو بازیاب کرایا جائے،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جامعہ اسلامیہ منبع العلوم منگھوپیر میں علماء کرام کا نمائندہ اجلاس جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جامعہ منبع العلوم کے مہتمم مولانا حافظ محمد نصیب مینگل اور ناظم مولانا سیف اللہ کو پراسرار طور پر درجنوں مسلح افراد کے گھر میں گھس کر لے جانے سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اگر 2 دن کے اندر بازیاب کرواکر باعزت طور پر گھر نہ چھوڑا گیا تو جمعیت علماء اسلام راست اقدام پر مجبور ہوگی۔
تازہ ترین