• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 574پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو جانےکی اطلاعات اور انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی پاکستانی معیشت بارے مثبت رپورٹ سے مارکیٹ میں چھائےمندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے آخری روز بڑی تیزی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 574پوائنٹس بڑھ گیا ،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں82ارب85 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.94فیصدزائد جبکہ72.91فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔جمعہ کو کاروبار کاآغاز ہی مثبت رہا، حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، کیمیکل اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں گزشتہ کئی دنوں سے چھائی مندی اثرات زائل ہوگئے۔

تازہ ترین