• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد سے متعلق قوانین پر عمل نہیں ہوتا،مقررین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فاقی اردو یونیورسٹی ،شعبہ خصوصی تعلیم کے تحت ’’معزور افراد کے عالمی دن ‘‘کے عنوان سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر جے ایس اکیڈ می فار دی ڈیف کی پرنسپل شہلا علی نے کہا کہ خصوصی افراد کے حوالے سے قوانین مو جود ہیں ، لیکن عمومی سطح پر آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے قوانین پر عملدآمد نہیں ہوتا۔ رینجرز اسپیشل چلڈرن اسکول کی پرنسپل زاہدہ جلیس نے خصوصی افراد کو مختلف ہنر سکھانے اور ملازمتیں دینے کے حوالے سے قوانین کے نفاذ پر زور دیا ۔ ڈاکٹر نادیہ رزاق نے خصوصی افراد کی عمومی معاشرتی سرگرمیوں میں شمولیت کی افادیت کے حوالے سے بات کی اور زور دیا کہ سال میں ایک بار نہیں بلکہ پورا سال عام افراد کے ساتھ خصوصی افراد کی مختلف معاشرتی سرگرمیوں میں شمولیت صحتمند سوچ اور معا شرتی اقدار کی نشونما میںمدد ملے گی۔ ڈاکٹر شا ئستہ ناز نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کنونشن کے حوالے سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کی ابتدائی تعلیمی سطح سے ہی دیگر عام بچوں کے ساتھ تدریس پر زور دیا ۔

تازہ ترین