• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناک و گلے کے امراض پھیلنا شروع ، عوام احتیاط کریں ،طبی ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہرین امراض ناک ،کان وگلہ پروفیسر طارق رفیع، ڈاکٹر محمد رزاق ڈوگر، ڈاکٹر ہرتمینہ خان نے عوام کو ہدایت کی ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔معروف ماہر امراض ناک کان وگلہ پروفیسر سید محمد طارق رفیع نےبتایاکہ احتیاط کی جائے اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے ۔جناح اسپتال کے شعبہ ناک ، کان وگلہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رزاق ڈوگر نے بتایا کہ متعدد وجوہات کے ذکر کے ساتھ بتایا کہ سمندر قریب اور دھول مٹی بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے الرجی ہوجاتی ہے۔ جناح اسپتال کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہرتمینہ خان نے بتایا کہ ناک کو نمک کے پانی سے صاف کرناچاہیے ، بھاپ لینی چاہیے اس سے فائدہ ہوتا ہے ۔ چھوٹے بچوں کے لئے بازار میں نمک کے پانی کے قطرے دستیاب ہوتے ہیں جو بچوں کےلیئے استعمال کیے جائیں۔ عوام کو چاہیے کہ قوت مدافعت بڑھائیں نیند پوری کریںروزانہ رات کو 7سے 8 گھنٹہ سونا ضروری ہے ۔اس موسم میں روزانہ 15گلاس پانی پیئیں۔ فاسٹ فوڈ برگر، اسنیک بار، پیزااور کولڈرنک سے گریز کریں اس سے قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین