• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھر کو جنوبی افریقا میں پاکستانی فتح کا یقین

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) پروٹیز سر زمین پر ایک بھی سیریز نہ جیتنے اور نیوزی لینڈ سے حال ہی میں ہارنے والی پاکستانی ٹیم کو ماہرین جنوبی افریقا میں فیورٹ قرار دینے کو تیار نہیں ہیں مگر کوچ مکی آرتھر نے اپنی جنم بھومی میں پاکستان کے جیتنے کی بات کردی ہے۔ جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی کپتان سرفراز احمد مسکراتے رہے تاہم کوچ نہایت سنجیدہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 50اوورز کی کرکٹ غیر یقینی حد تک اچھی کھیلتے، 20اوورز کی کرکٹ میں بہترین ہیں ،ٹیسٹ کرکٹ کے لئے ہم اچھی سائیڈ بنارہے ہیں ، یہ نوجوانوں کی پرجوش ٹیم ہے جو کچھ بھی کرسکتی ہے اس لئے مجھے یقین ہے کہ پاکستان جیت سکتا ہے۔ پاکستان کا حالیہ ریکارڈ خود مکی آرتھر کے دعوے کی نفی کرتا ہے کہ ٹیم گزشتہ 2 سال کے 16 ٹیسٹ میں سے صرف 6 جیتی اور 9 ہاری ہے۔ اپنی پسندیدہ وکٹوں پر بیٹنگ نے متعدد مرتبہ دغا کیا ہے مگر آرتھر کہتے ہیں کہ بیٹسمینوں کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ عرب امارات سے باہر بہتر بیٹنگ کرسکتے ہیں ، انہوں نے انگلینڈ میں اچھی بیٹنگ کی ، وہ بائونس، سوئنگ اور پیس سے نمٹ سکتے ہیں۔ہمارابولنگ اٹیک ہر کنڈیشن کےلئے باصلاحیت ہے ، ہمارے لئے بڑا چیلنج اسکور بورڈ پر 350سے 400 کا مجموعہ سیٹ کرنا ہوگا ، جب یہ کرگئے تو پھر باقی 20 وکٹ کا کام بولرز بخوبی کرلیں گے ،محمد عامر، حسن علی اور شاہین آفریدی پیس دیں گے، محمد عباس ان کینڈیشنز میں ورنن فلینڈر سے زیادہ خطرناک ہونگے۔ 
تازہ ترین