• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی 20 ،لاہور کی دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا

ملتان (نمائندہ جنگ ) قومی ٹی20 کپ میں لاہور ریجن بلیوز اور لاہور ریجن وائٹ کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔ راولپنڈی نے لاہوروائٹ کو 6 وکٹوں اور اسلام آبادنے لاہور بلیوز کو 24 رنز سے زیر کردیا۔ ملتان میں پانچویں روز کے پہلے میچ میں لاہور وائٹس مقررہ 15اوور میں 105رنز بناسکی، راولپنڈی نے مقررہ ہدف 14.4اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد نے7وکٹوں پر 159رنز بنائے ، کپتان عماد وسیم 64 اور علی سرفراز 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لاہور بلیوزکی ٹیم آخری اوور میں 135رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،عمر گل نے 3 جبکہ سہیل خان کپتان عماد وسیم نے2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تازہ ترین