• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے کئی طالبان رہنمائوں پر سفری پابندیاں ختم کردیں، چند رہا

جمرود(نمائندہ جنگ)افغانستان میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کو عملی جامہ پہنانے اور ان کو کو کامیاب بنانے کے لئے امریکا نے اقدامات اُٹھانا شروع کر دئیے ہیں، امریکا نے چند افغان طالبان رہنمائوں کو رہا اور چند کے سفر پر بھی پابندی ختم کردی ہے، امریکا اب افغان حکومت اور طالبان رہنمائوں کے مابین براہ راست ملاقات کرانے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔ادھر افغان میڈیا نے امریکا کے ایک ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے امریکا رواں ہفتے کو افغانستان سے اپنے 150فوجیوں کو امریکا واپس بھیج رہا ہے، یہ وہ فوجی ہیں جنھوں نے افغانستان میں 9 ماہ گزار دئیے ہیں تاہم ان ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ امریکا ان فوجیوں کو ایک معاہدے یا پھر افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے نتیجے میں اپنے فوجی کی افغانستان میں تعداد کو کم کر رہا ہے۔

تازہ ترین