• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ نئے مالیاتی نظام پر جلدکام شروع ہو جائے گا، یورپی یونین

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے مالیاتی نظام ”ایس پی وی“ پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ ایران کے ساتھ تعاون کے لئے نیا مالیاتی نظام ”ایس پی وی“ تیار کر لیا گیا ہے جو رواں مہینے کے آخر تک کام کرنا شروع کر دے گا۔ انہوں کہا کہ یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس وعدے پر قائم ہیں کہ ایرانی عوام کو پابندیوں کے خاتمے کے فوائد سے بہرہ مند کریں گے۔
تازہ ترین