• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ، مریم اور میرا (ڈمیز) کی ”خبرناک “آمد

کراچی (جنگ نیوز) حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور میرا (ڈمیز) ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران (ڈمی) حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دو ملکوں کو ملانے والے دو بھائیوں کو جدا کر رہے ہیں، میرے تایا، ابا اور باجی جان کو تو دھر لیا اب میری جان چھوڑ دو۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں لندن کیوں بھاگوں وہ فلیٹ تو بدنام ہوچکے ؟۔ (ڈمی) مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کانفرنسیں کر کے میرے پاؤں سوج گئے ہیں۔ اس موقع پر (ڈمی) میرا نے بھی نایاب مشورے دیئے۔ ”نیب میں لگی ہو پیشی تو یوکے کیسے جاؤ گے اور ماڈل تھانے یا مامے کی جاگیر “ جیسے دلچسپ مو ضو عات بھی ”خبرناک“ کی رونق بڑھائیں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین