• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نےممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ختم کر دی

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی حکومت نے ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر لگائی گئی پابندی ہٹالی ہے۔ وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسز پر پا بند ی سے متعلق نوٹی فکیشن کو معطل کرتے ہوئے لائسنسز کے اجر اء کو فعال قرار دے دیا۔ وزارت داخلہ نے معطلی کا نوٹیفکیشن 26 دسمبر2017 کو جاری کیا تھا۔ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس فوجی و دیگرافسران کو جاری کئے جاسکیں گے۔ عام شہریوں یا بیوروکریٹس اور دیگر سرکاری حکام کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 18 اکتوبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔
تازہ ترین