• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں پسند نا پسند کا معاملہ سنگین ، اسپیشل سیکرٹری کو دفتر تک نہ مل سکا

کراچی(سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم میں پسند نا پسند کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے20 نومبر کو محکمہ تعلیم میں بطور اسپیشل سکریٹری تعلیم تقرر کیےگئے گریڈ 20 کے ای ایکس پی سی ایس افسر دانش سعید کو محکمہ اسکول ایجوکیشن میں بیٹھنے کی جگی نہ مل سکی، اسپیشل سکریٹری کا کمرہ، دہرا چارج رکھنے والی 19 گریڈ کی ڈی او پرائمری کراچی وسطی تحسین فاطمہ کو بطور ایڈیشنل سیکریٹری اسکول دیا جاچکا ہے، اور اب اسپیشل سکریٹری تعلیم دانش سعید کے لیئے کوئی کمرہ دستیاب نہیں ہے۔ سکریٹری اسکول ایجو کیشن قاضی پرویز کو جوائننگ رپورٹ دینے کے باوجود اسپیشل سکریٹری دانش سعید کو نہ تو محکمہ دیا گیا نہ ہی کمرہ مل پایا، اس صورتحال کے باعث انھوں نے محکمہ تعلیم آنا ہی چھوڑ دیا ادہر محکمہ اسکول ایجوکیشن میں دہرا چارج رکھنے والے ڈائر یکٹر پرائمری اسکول کراچی غلام عباس ڈیتھوجن کے پاس اسپیشل سیکریٹری قانون کا بھی اضافی چارج ہے نے ایک اور خلاف ضابطہ تقرر نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت گور نمنٹ بوائز سیکندری اسکول محمد علی گوٹھ کے انچارج ہیڈ ماسٹر اقبال حسین چنہ جو پہلے معطل تھے انھیں بحال کردیا اور پھر انھیںتعلقہ ایجوکیشن افسر کورنگی مقرر کردیا ہے، قواعدکے مطابق ڈائریکٹر پرائمری کسی سیکنڈری اسکول ٹیچر کا نہ تبادلہ کر سکتا ہے نہ کوئی ذمہ داری دے سکتا ہے تاہم سیکریٹری اسکو ل ایجوکیشن قاضی پرویز اس سارے معاملے پر ایکشن لینے کو تیار ہی نہیں ہیں جب کہ سپریم کورٹ بھی دہرے چارج کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن قاضی پرویزسے متعدد بات رابطہ کیا مگر انھوں نے فون نہیں اٹھایا، وزیر تعلیم سردار شاہ کے ترجمانسعید میمن نےکہا کہ وزیر تعلیم میرٹ پر یقین رکھتےہیں اور کوئی بھی غلط کا بردا شت نہیں کرتے۔انھیں سیکنڈری اسکول ٹیچر کو خلاف ضابطہ پرائمری میںتعلقہ افسر مقرر کرنے کا نوٹی فیکشن بھیج دیا گیا ہے جب کہ اسپیشل سیکرٹری کو کمرہ نہ ملنے کے معاملے سے بھی انھیں آگاہ کردیا جائے گا۔
تازہ ترین