• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی رکن قومی اسمبلی رانامبشرکے خلاف بھی نیب تحقیقات شروع

لاہور (آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے رانا ثناء اللہ کے بعد ایک اور لیگی رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال کے خلاف بھی مبینہ طور پر زمین پر قبضے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں،نیب نے بیوہ خاتون کی درخواست پر لیگی ایم این اے کے خلاف تحقیقات شروع کیں۔ اراضی پر مبینہ قبضہ پر بیوہ خاتون نے مبشر اقبال کے خلاف درخواست دی تھی، خاتون درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ رانا مبشر نے میری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، نیب لاہور نے بیوہ خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
تازہ ترین