• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، دہشت گردوں کاحملہ، 6 سیکورٹی اہلکارشہید، جوابی کارروائی میں 4 شرپسند ہلاک

کوئٹہ(این این آئی، جنگ نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ کے حملے میں چھ اہلکار شہید جبکہ کیپٹن سمیت 14زخمی ہوگئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے، کالعدم بی ایل اے اور بلوچ ریپبلکن گارڈز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کو کیچ کے علاقےواکئی میں نامعلوم شرپسندوں کی موجودگی اور بھاری تعداد میں اسلحہ ذخیرہ کیے جانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن کیلئے وہاں پہنچیں تو دہشتگردوں نے آئی ای ڈیز سے حملہ کیا ۔اس کےپھٹنے سے چھ اہلکار شہید اور 14 زخمی ہو گئے۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے چار دہشتگرد بھی مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق فورسز نے بلیدہ کے قریب واکئی میں اسلحے اور دہشتگردوں کی موجو دگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد مارے گئے ،آئی ایس پی آر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قبل ازیں دہشتگر دو ں نے آئی ای ڈیز سے سیکورٹی فورسز کی گاری کو نشانہ بنایا۔ درایں اثناء این این آئی کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار گل شہادت ، لعل خان ، سجاد ، سپاہی انور، نواز ، سپاہی سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں کپتان اویس سمیت 14 اہلکار صوبیدار اعجاز ، حوالدار صاحب خان ، حوالدار ضبط جان ، نائیک عبدالستار، لانس نائیک نور اعظم ، لانس نائیک مرید عباس ، لانس نائیک عبدالرفی، سپاہی قدرت اللہ ، سپاہی زاہد علی ،سپاہی وقار ، سپاہی عدنان ، سپاہی دل جان سپاہی شاہی رحمٰن شامل ہیں، واقعہ کے بعد زخمیوں کو تربت منتقل کردیا گیا جہاں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔کیچ میں انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے واکئی میں پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کا ایک قافلہ تحصیل بلیدہ میں کلگ اور عبدوئی پوسٹ کی جانب جارہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔سیکورٹی فورسز کا قافلہ بلیدہ سے تقریباً 50 کلومیٹر دور واکئے کے مقام کے قریب پہنچا تو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر حملہ کیا۔بی بی سی کے مطابق اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیموں بی ایل ایف ، بی ایل اے اور بلوچ ریپبلیکن گارڈ ز کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔ان تنظیموں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے یہ مشترکہ کارروائی کی ہے۔

تازہ ترین