• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا،طالبان کو میز پر بٹھادیا، مذاکرات پیر سے ہونگے ، عمران خان

کراچی(نمائندجنگ، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ امریکا،طالبان کو میز پر بٹھادیا، مذاکرات پیر سے ہونگے،ڈو مور کہنے والوںکے مدد مانگنے پر رابطے کرائے،پرامن افغانستان پشا ور کو تجارتی حب بنادیگا ۔ گزشتہ روز پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے مذاکرات اوربات چیت کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی بات کی تو مجھے طالبان خان کہاگیا مگرآج امریکی صدر ڈومور کے بجائے بات چیت کے ذریعہ افغان مسئلہ حل کرانے کیلئے ہم سے تعاون مانگ رہاہے اب ہم نے ہی امریکا اور طالبان کو ایک میز پربٹھا دیاہے، پیر سے مذاکرات ہونگے، انہوں نے کہاکہ اگرافغانستان میں امن قائم ہوگیا تو پشاورکیاسے کیاہوجائے گا۔

تازہ ترین