• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگاری و صنعتوں کی بندش،سوئی سدرن کا آج سے سی این جی کھولنے کااعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بیروزگاری، صنعتوں کی بندش کے بعد سوئی سدرن گیس حکام نےوفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سندھ میں سی این جی آج سے کھل جائیں گے، سی این جی اسٹیشنزکو متبادل ذرائع سے گیس فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے کئی دن کی گیس بندش کے بعد بالآخر کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے سے سی این جی اسٹیشن کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔سوئی سدرن گیس حکام نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھل جائیں گے،حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے گیس فراہم کی جائے گی۔ سوئی سدرن گیس ترجمان کےمطابق گیس پریشر میں بہتری آرہی ہے، بہتری برقرار رہی تو سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی ترسیل بحال کردی جائے گی۔ترجمان کے مطابق سسٹم میں گیس آتے ہی حالیہ بحران ختم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔

تازہ ترین