• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی امدادی پیکیج، پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے

کراچی(مانیٹرنگ سیل)پاکستان کو سعودی عرب کے امدادی پیکیج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے،جنوری میں ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہوجائیگی ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو سعودی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے، جنوری میں ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہوجائے گی، جس سے ذر مبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں مدد ملے گی۔ اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر سعودی عرب نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضا مندی ظاہر کی تھی۔سعودی عرب نے گزشتہ ماہ ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کئے تھے اور رواں ماہ مزید ایک ارب ڈالر دپازٹ کردئیے گئے ہیں۔دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی ڈپازٹس سے پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

تازہ ترین