• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ ’بی مائنس‘کردی

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی۔ فِچ کےمطابق غیرملکی کرنسی میں لمبےعرصےکےاجراء پرپاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کی۔پاکستان کی آئی ڈی آرریٹنگ جو پہلے ’بی‘ تھی اسے ’بی مائنس‘کردیا ہے۔فچ نے اپنے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیاں کرنی ہیں‘ادائیگیوں کی فنانسنگ کی صورتحال سے خدشات بڑھے ہیں جس نے بیرونی کرنسی میں تمسکات کے اجراء پر دیوالیہ خدشات بڑھائے ہیں اور اس سے ریٹنگ کم ہوئی ہے۔فچ کےمطابق اگلی دہائی میں سی پیک منصوبوں کی ادائیگیوں کےسبب قرضوں کی ضرورت رہےگی اورآئی ایم ایف پروگرام کو معاشی بہتری کانسخہ قراردیاہےالبتہ پروگرام پر عملدرآمدکےبارےمیں خدشے کا اظہار کیا ہے۔ادھر فِچ کےپاکستان کے حوالے سے تبصرے پر بلو مبر گ نےاپنی رپورٹ میں کہاکہ پاکستان نےآئی ایم ایف سے مذکرات کے سبب پانچویں مرتبہ روپے کی قدر گرائی‘ روپےکی قدرکو قلیل مدتی استحکام رہےگاتاہم 2019 کے اختتام تک ڈالر 148 روپے کا ہوجائے گا۔

تازہ ترین