• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر سے سالانہ دو ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینےکیلئے کوششیں

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)پاکستان نے قطر سے سالانہ دو ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ادھار ایل این جی کے معاملے پر پاکستان اور قطر کے حکام کے درمیان مذاکرات دوحہ میں ہوں گے۔وزیر خزانہ اسد عمر قطر سے ایل این جی ادھار پر لینے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے قطر سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار پر لینے کی کوشش کی جائے گی۔خیال رہے کہ پا کستا ن قطر سے سالانہ 4 سے 5 ارب ڈالرز کی ایل این جی درامد کر رہا ہے۔

تازہ ترین