• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس میں اضافے پرکارروائی ،سندھ میں 20اسکولوں کا ریکارڈ ضبط

کراچی،سکھر، ہنگورجہ (اسٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ)نجی اسکولوں کی جانب سے فیس میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ایف آئی اے نے صوبے بھر میں کارروائی کرتے ہوئے20اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایات پر اسکولز کا مینوئل اور الیکٹرنک ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے،ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا ۔منیر شیخ نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ان اسکولوں کے اکاؤنٹس سیل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے12،حیدر آباد کے5اور سکھر کے3اسکولز کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے،انکا کہنا تھا کہ کارروائیاں صوبے بھر میں کی جارہی ہیں تاہم کسی اسکول کو اب تک سیل نہیں کیا گیا ہےجن اسکولز کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ان میں بیکن ہاؤس اسکول سسٹم ،سٹی اسکول،جنریشن اسکول،فروبل ایجوکیشن سینٹر ،بے ویو اکیڈمی اور دیگر شامل ہیں۔ ادھر ٹی او تعلیم ہنگورجہ نے کئی نجی اسکولوں پر اچانک چھاپے مارے اور بچوں سے تعلیم کے حصول اور سہولتوں کے متعلق معلومات حاصل کیں اور اسکول کے اساتذہ کو ہدایت کی کے بچوں کی تعلیم کو مزید بہتر بنایا جائے۔
تازہ ترین