• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کی آبزرویشنزاثرانداز نہیں ہوں گی، ٹرائل کورٹ میرٹ پر فیصلہ دے، وکیل نوازشریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قائد ن لیگ نواز شریف نے حسن نواز کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق نئی دستاویزات پیش کر دیں۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف نے قومی اسمبلی کے خطاب میں بیرون ملک کاروبار کی ملکیت کا دعوی نہیں کیا، سپریم کورٹ کی آبزرویشنز اثر انداز نہیں ہونگی، ٹرائل کورٹ میرٹ پر فیصلہ دے۔ جبکہ احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ نیب کا کیس یہ ہے کہ سارا پیسہ خاندان میں ہی گھومتا رہا، العزیزیہ اور ہل مٹل ایک ماہ کے فرق سے بنی۔ جمعہ کو خواجہ حارث نے فلیگ شپ ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز کرتے ہوئے حسن نواز کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق تین کمپنیوں کی نئی دستاو یزا ت عدالت کو دکھائیں اور عدالت کو بتایا کہ تین کمپنیوں کی دستاویزات ہیں باقی بھی جلد آجائیں گی، دستاو یزات دیکھ لیں کہ حسن نواز کا کاروبار ہی جائیداد خریدنا اور فروخت کرنا تھا،، 2001میں حسین نواز 28 اور حسن نواز 25سال کے تھے ،،فلیگ شپ انوسٹمنٹ 2001 میں حسن نواز نے قائم کی،جس پر جج نے استفسار کیا کہ فلیگ شپ اور العزیزیہ کے قیام میں فرق صرف اپریل اور مئی کا ہے ،نیب کا کیس یہ ہے کہ سارا پیسہ خاندان میں ہی گھومتا رہا، العزیزیہ اور ہل میٹل ایک ماہ کے فرق سے بنی۔ خواجہ حارث نے کہا کہ کیس میں ظاہر کمپنیوں میں سے صرف کیپٹل ایف زیڈ ای میں نوازشریف کا نام ہے۔
تازہ ترین