• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا پرویز خٹک کو 12لاکھ 65ہزار روپے جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے پرویز خٹک کو 10دن میں 12لاکھ 65ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ سرکاری اشتہارات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تصاویر آویزاں کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نےکیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 13 لاکھ 65 ہزار ادا کرنے کو تیار ہیں اور وہ یہ رقم اپنی جیب سے ادا کرینگے۔ عدالت نے حکم دیا کہ رقم جمع کروا کر اس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

تازہ ترین