• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا میں 5سے 16سال تک کی عمر کے 20لاکھ بچے تاحال اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ پرائمری اسکولوں کے 8لاکھ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول میسرنہیں ، بہتری کیلئے4سال میں 103ارب درکار ہیں،خیبرپختونخوا حکومت نے پچھلے 5سال کے دوران ڈراپ آئوٹ ریشو میں کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں سے باہر 5لاکھ بچوں کو داخل کیاگیاجبکہ پرائمری سکول مکمل کرنے والے بچوں کی شرح بھی 54سے 66فیصد تک بڑھ گئی ، محکمہ تعلیم کے اعدادوشمار کیمطابق 10سے 16سال کے 10لاکھ بچے جبکہ 5سے 9سال تک کی عمرکے 10لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

تازہ ترین