• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی ایل میں نام نہیں،پھر بھی دہشتگرد جیسا سلوک کیا گیا،حمزہ

لاہور (صباح نیوز،این این آئی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے نیازی صاحب پر ترس آتا ہے و ہ دن رات بغض اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں،ای سی ایل میں نام نہیں،پھر بھی دہشتگرد جیسا سلوک کیا گیا مجھے روک کر اگر بغض اور حسد ختم ہوتا ہے تو کریں، لیکن عوام کے مسئلے حل کریں،ہم احتساب کے حق میں ہیں لیکن بنی گالہ میں تجاوزات کیخلاف اب تک کوئی کارروائی نہ کی جاسکی۔ لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایئرپورٹ پر روکا گیا اور کہا گیا کہ اوپر سے حکم ہے آپ نہیں جاسکتے ،احتساب کے نام پر عمران خان سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔ای سی ایل میں نام نہ ہونے کے باوجود دہشت گرد اور تخریب کار جیسا سلوک کیاگیا آپ اپنے آپ کو خود بے نقاب کررہے ہیں ۔
تازہ ترین