• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور راہداری کھلنے سے متعلق تامل اداکارہ کی دستاویزی فلم سوشل میڈیا پر وائرل،ٹاپ اسٹوری بن گئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بھارت کی معروف تامل اداکارہ پونم کورنے کرتار پور راہداری کھلنے سے متعلق اپنی دستاویزی فلم گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کی جو چند ہی منٹوں میں اتنی وائرل ہوئی کہ ہر نیوز چینل ، ویب سائٹ اور اخبار نے اُسے اپنی ٹاپ سٹوری میں شامل کرلیا،فلم میں پونم کور نے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا ، انہوں نے دنیا بھر کے سکھوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ پاکستان ضرور آئیں۔دستاویزی فلم جس کا نام اے واک وِد پونم کور(A Walk With Poonam Kaur) اور 4 منٹ 36 سیکنڈ کے دورانیے پر مبنی ہے میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی پہچان قرار دیا اور سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو سے محبت کا بھی اظہار کیا۔پونم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے ایک شعر کے ذریعے بھی اپنے پیغام کو اجاگر کیا،’’پھر اٹھی آخر صدا توحید کی پنجاب سے، ہند کو ایک مرد کامل نے جگایا ہے خواب سے‘‘۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں پاکستان کو بدلنے کا موقع دیا ہے، میں دل سے چاہتی ہوں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں۔

تازہ ترین