• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیرہ ،پی ٹی آئی رہنما کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

نوشہرہ (نمائندہ جنگ) جہانگیرہ صوابی روڈ پر ڈھیری خٹک میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما کسان کونسلر انجمن تاجران جہانگیرہ کے نائب صدر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق عبد اللہ ولد امانت ساکن پشاور حال جہانگیرہ نے پولیس کور پور ٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں گھر میں موجود تھا اور میر ےوالد تحریک انصاف کسان کونسلر انجمن تاجران جہا نگیرہ کے نائب صدر امانت خان ولد روخان ساکن پشاور حا ل جہانگیرہ، عشاء کی نماز کے لئے مسجد گئے۔ مجھے اطلاع ملی کہ میرے والد کو مسجد سے واپسی پر نامعلوم ملزم یاملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تازہ ترین