• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،ہائیکورٹس میں ساڑھے 3لاکھ مقدمات زیر التواء

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ایوان بالا کو بتایا گیا سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد مقدمات زیرالتواء ہیں ، گزشتہ پانچ سال کے دوران وزیراعظم ہائوس کے اخراجات 2ارب 19کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد تھے، یورپی یونین کی طرف سے آسیہ بی بی کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سے متعلق علم نہیں‘ اسکا جواب وزارت داخلہ بہتر دے سکتی ہے، نیب میں نئی تقرریوں کیلئے ابتدائی سکریننگ اور شارٹ لسٹنگ کی ذمہ داری تیسرے فریق کو سونپی گئی ہے۔
تازہ ترین