• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد،بچوں کو پائپ سے مارنے پر مدرسے کا قاری گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں حیدر آباد کے مدرسے میں بچوں پر ایک قاری بھاری پائپ سے تشدد کررہا ہے اور انہوں نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ انہیں اس واقعے کے بارے میں رپورٹ پیش کریں اور ایسے واقعات کی روک تھا م کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں۔ بعد ازاں کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ سے فون پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی بھی قیمت پر ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا یہ معصوم بچے ہمارے ملک کا مستقبل اور ہمیں ان معصوم بچوں کو تعلیم و تربیت پیار اور شفقت سے دینی چاہیے ورنہ ہماری آئندہ نسل برباد ہوجائے گی۔کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ قاری شبیر احمد ، سرھندی مسجد جو سرفراز کالونی میں واقع ہے کے پیش امام ہیں اور علاقے کے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہیں ۔ انہوں نے چند بچوں کو مسجد سے غیر حاضر ہونے پر مارا۔
تازہ ترین