• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نااہلی ،ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے جواب مانگ لیا

پشاور(نمائندہ جنگ)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نا اہلی کےلئے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی نے کی۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کو ایبٹ آباد میں امریکی حملے کی پیشگی اطلاع تھی تاہم انہوں نے حملہ کے حوالہ سے سیکیورٹی اداروں کو اطلاع نہیں دی اور انہیں بے خبر رکھا گیا ۔ عدالت کو تبایا گیا کہ سابق صدر کو حملے کے حوالے سے معلومات ہونے کے باوجود حملہ ناکام بنانے کے انتظامات نہ کرکے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالا تھا ۔ عدالت نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے کے بعد وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین