• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ججز عدالتی اہلکار اور سرکاری افسران کی دہری شہریت کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

کراچی (جنگ نیوز) سپریم کورٹ ججز،عدالتی افسران اور سرکاری افسران کی دہری شہریت کیس کافیصلہ آج سنائے گی۔ دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چوہدری سرور کی شہریت چھوڑنے کی رپورٹ آنی تھی۔ ہم نے چوہدری سرور سے کہا تھا کہ تصدیق کرکے بھجوا ئیں۔ وزارت خارجہ نے کوئی رپورٹ نہیں دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ آج دہری شہریت کیس کا فیصلہ سنائے گا۔
تازہ ترین