• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ایک لاکھ سے زائد ہیوی ٹریفک کی آمدورفت ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ‎کو انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیاہےکہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پرایک لاکھ سے زائد ہیوی ٹریفک کی آمدورفت ہے جو سپر ہائی وے اورنیشنل ہائی کے راستوں سے ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہوتا ہے ٹریفک جام کی سب سے زیادہ شکایت کے پی تی ایسٹ ہارف سے جناح برج پر ہوتی ہےجبکہ گل بائی ،ایم ٹی خان روڈ سے حبیب اسکول اورسن سیٹ بلیو سے قیوم آباد کے درمیان ٹریفک جام رہتاہے،ٹریفک جام کے مسئلہ سے نجات کیلئے ٹریفک قوانین میں ترامیم اورشہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے شہرمیں ہیوی ٹریفک پرپابندی سے متعلق سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیاکہ ‎عدالتی حکم پر عمل درآمد کیلئے 5 دسمبر کو کمیٹی قائم کردی گئی۔‎ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے‎ہیوی ٹریفک میں 10 ہزار کی تعداد صرف بائیس وہیلرز ٹریلرز کی ہے 65 ہزار آئل ٹینکرز شامل ہیں بھی شہرکی سڑکوں پر گشت کرتے ہیں‎ہیوی ٹریفک میں 7 ہزار ڈمپرز اور 17 ہزار ٹرک شامل ہے۔ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ‎ہیوی ٹریفک سپرہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریامیں داخل ہوتا ہے،‎ہیوی ٹریفک کا دوسرا روٹ نیشنل ہائی وے سے براستہ منزل پمپ، گودام چورنگی ہے‎ہیوی ٹریفک کے روٹ میں کے پی ٹی انٹر چینج سے براستہ کورنگی روڈ کے پی ٹی شامل ہے۔
تازہ ترین