• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ اور جیو کے اشتراک سے دو روزہ کراچی کارنیول فیسٹیول کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنگ اور جیو کے اشتراک سے دو روزہ کراچی کارنیول فیسٹیول کا آغاز جمعے کویونیورسٹی روڈ پر قائم معروف سپر اسٹور( میٹرو کیش اینڈ کیری)میں افضل صابری کی شاندار قوالی پرفارمنس کے ساتھ ہوا،کراچی کارنیول فیسٹیول میں شہریوں کا جوش خروش قابل دید تھا،اس رنگا رنگ تقریب میں مقامی اور بین الاقوامی فوڈ چین کے اسٹالز کے علاوہ شائقین کے لئے چبلی کباب،باربی کیو،حیدرآبادی بریانی اور ہوم میڈ آئیس کریم کے اسٹالزخصوصی طور پر لگائے گئے تھے جس پر شہریوں کی دلچسپی نے فیسٹیول کو چار چاند لگائے۔ کراچی کارنیول میں کار شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ونٹیج کار،فاسٹ کار اور ہیوی بائیکس کی مختلف ورایٹیز کی نمائش کی گئی ۔بچے ہوں یا ،بڑے ،مرد ہوں یا خوا تین ہر فرد اس منفرد کارنیول سے لطف اندوز ہور ہے تھے،شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سرگرمیاں شہر میں تفریح کا بہترین زریعہ ہوتی ہیں،منتظمین اور خاص کر جنگ میڈیا گروپ جن کے تعاون سے اتنے خوبصورت کارنیول سجایا گیا ہےمبارک باد کے مستحق ہیں ۔یہ کار نیول ہفتہ کی شب بھی جاری رہے گا جس میں کار شو کے ساتھ ساتھ معروف گلوکارنوجوانوں کے دلوں کی دھڑ کن عاصم اظہر اپنی پرفارمنس سے شائقین کومحظوظ کریں گے ۔
تازہ ترین