• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء تشدد واقعے کی رپورٹ سامنے لائی جائے، اشرف گدون

پشاور(خبر نگار خصوصی)ترقی پسند مزاحمتی تحریک کے سرپرست اعلیٰ اور ممتاز قانون دان اشرف خان گدون نے 4اکتوبر کو یونیورسٹی کیمپس پولیس کی جانب سے جامعہ پشاور کے طلباء پر تشدد کرنے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ تاحال سامنے نہ آنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں طلبہ کو تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں طلبہ کو ہمیشہ سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ پشاور کے طلبہ نے4 اکتوبرکو اپنے حقوق کیلئے پر امن مظاہرہ کیا لیکن انتظامیہ اور مقامی پولیس نے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے ،جس کی مثال مشکل سے ملتی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی رپورٹ جلد از جلد سامنے لائی جائے اور واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سز ادی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی طلبہ پر تشدد نہ کرسکے۔
تازہ ترین