• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ اعتماد میں لے کر اقدامات اٹھائے، متحدہ تاجر نمک منڈی

پشاور(سٹی رپورٹر) نمک منڈی تکہ کڑائی اینڈ متحدہ تاجر ایسو سی ایشن کے صدر ظفرشنواری نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ نمک منڈی اور اس کے گردونواح میں کئے جانے والے اقدامات سے پہلے منتخب تاجروں کو اعتماد میں لے اور منتخب تاجروں کی قیادت کو اعتماد میں نہ لینے پر کسی بھی واقعے کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائدہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری حاجی فرید اوردیگرعہدیداران بھی موجودتھے‘نمک منڈی کے تاجروں کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے جرگہ عنقریب ڈپٹی کمشنر پشاور سے ملاقات کریگا ۔
تازہ ترین