• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ٹی آئی نے رکنیت سازی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیدی

پشاور (خبرنگار)جمعیت طلباء اسلام نے خیبر پختونخوا میں ممبر سازی کے حوالے سے آ ئندہ چھ مہینوں کیلئے صوبائی اور ضلعی کنو نیئرزکی کمیٹیاںتشکیل دیدی گئی۔ فضل ربی کوصوبائی کنونیئر مقرر کردیا گیا صوبے میں آ ئندہ چھ مہینوں تک دو لاکھ سے زیادہ ر کنیت سازی ہو گی ۔اس حوالے سے پشاور پر یس کلب میں محمد طارق مشوانی،حافظ خلیل احمد ہاشمی،کاشف نواز انقلاب اور دیگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے صوبائی کنونیئر کا کہنا تھا کہ کنونیئرز کی کمیٹیاں تشکیل دینے کامقصد صو بے میں ہونے والے ممبر ز سازی کو کامیاب بنانے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ممبرز سازی کیلئے صو بے کے ہر اضلاع اور جامعات میں کنونیئرزمقرر کر دئیے گئے ہیں جو چھ مہینوں تک ہونے والی پارٹی ممبر سازی میں حصہ لینے سمیت اس کو کامیاب بنا ئینگے ۔ممبر سازی مکمل ہونے پر نئی کابینہ سا منے آ نے کے بعد کنونیئرز سیٹ اپ خود بخود تحلیل ہو جا ئیگا ۔
تازہ ترین