• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایریگیشن افسرکودھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

پشاور(کرائم رپورٹر)متھرا پولیس نے ایریگیشن آفیسر کی رپورٹ پر کار سرکار میں مداخلت کرنے اوراسے دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایریگیشن انسپکٹر ولید جاوید نے متھرا تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ درمنگی میں اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم شیر دین نے اس کے کام میں مداخلت کرتے ہوئے اسے سرکاری کام روکنے سے منع کیا اوردھمکیاں دیں پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین