• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی چیک کے ملزم کی ضمانت مسترد‘ کمرہ عدالت سے گرفتار

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ایند سیشن جج واجد علی خان نے شہری کو جعلی چیک دینے والے ملزم کی درخواست قبل ازوقت گرفتاری خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق مدعی جاوید چیمہ کےعتیق نامی شخص نے ڈی ایچ اے پلاٹوں کے معاملے میں32لاکھ روپے دینے تھے ، محمد عتیق نے اسے چیک دیاجو بوگس نکلا، جس پر اسکو قانونی نوٹس بھی بھجوایاگیا لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت میں بی بی اے کی درخواست دائر کی ،فاضل جج نے ابتدائی دائل سننے کے بعددرخواست خارج کردی جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تازہ ترین